سعودیہ اور امارات کی کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔
اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے خلیجی ممالک سے مشترکہ مؤقف اپنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جارحیت کے بعد خلیجی ممالک کا مضبوط مؤقف سامنے آنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہے، ان کے مفادات مشترک ہیں، ایرانی جارحیت کسی مخصوص ریاست نہیں سب کے خلاف ہے۔