وفاقی حکومت سے بجٹ نہیں بن رہا: مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کی تنقید
پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بجٹ نہیں بن رہا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کہتے ہیں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس عین وقت پر ملتوی کر دیا گیا، سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس بھی 21 مئی کے بجائے یکم جون کو کیا گیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ میں تاخیر سے کاروباری طبقے میں تشویش ہے جس کا اثر سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آ رہا ہے، حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے اوور کمٹمنٹ کا مسئلہ ہے، حکومت سے اخراجات بھی کنٹرول نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں، وفاقی حکومت نے صوبوں کو 430 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا ہے، وفاق چاہتا ہے صوبے زراعت اور پراپرٹی سیکٹر سے ٹیکس اکٹھا کریں۔