فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں 7 روز باقی، میزبان ملکوں میں ٹیموں کی آمد جاری
نیویارک: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں سات روز باقی رہے گئے، میزبان ملکوں میں ٹیموں کی آمد جاری رہی۔
برازیل کی ٹیم امریکا پہنچ گئی، نیویارک میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، واضح رہے ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکو کے ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں، ایونٹ کے دوران میکسیکو ایرانی ٹیم کا بیس کیمپ رہے گا۔
ایرانی فٹبال ٹیم ترکیے میں موجود ہے، 6 جون کو میکسیکو روانہ ہوگی، فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کریں گی، ریکارڈ 1248 کھلاڑی شریک ہوں گے۔
میگا ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔