لبنان میں کسی قسم کی جنگ بندی موجود نہیں، چیف آف سٹاف اسرائیلی فوج
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال ضمیر نے کہا ہے کہ لبنان میں کسی قسم کی جنگ بندی موجود نہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایال ضمیر نے یہ بیان حیفہ میں واقع ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران دیا۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ لبنان کے محاذ پر صورتحال اب بھی کشیدہ ہے اور جنگ بندی کو عملی طور پر موجود قرار نہیں دیا جا سکتا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپریل کے وسط میں نافذ ہونے والے نام نہاد جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔