صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلزپارٹی کی متعدد تجاویز تسلیم
اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر اور وزیر اعظم کی ملاقا ت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجٹ کے معاملے پر حکومت سے تعاون کا گرین سگنل دے دیا، شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری سے گرمجوش انداز میں بغل گیر ہوئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی بہترین انتخابی مہم کو سراہا اور گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر اُنہیں مبارک باد دی۔
اُنہوں نے دورانِ گفتگو صدر مملکت سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان ہیں، نوجوانوں کو بہترین انداز میں پیغام پہنچایا، آخر برخوردار کس کا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے بجٹ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی متعدد تجاویز تسلیم کر لیں جب کہ پیپلزپارٹی نے تعاون پر آمادگی ظاہر کر دیا اور بجٹ پیش کرنے کیلئے تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔