کون ہوگا گلگت بلتستان کا حکمران؟ غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری، پیپلزپارٹی کی برتری

گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) کون ہوگا گلگت بلتستان کا حکمران؟ 24 نشستوں پر انتخابی معرکہ ہوا، ابھی تک ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

متعدد حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، جی بی اے 4 نگر ون سے پیپلزپارٹی کے محمد علی اختر 7 ہزار 675 ووٹ لیکر جیت گئے، اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب 6 ہزار 421 ووٹ لیکر ہار گئے۔

جی بی اے 7 سکردو 1 سے پیپلزپارٹی کے سید توقیر مہدی 4 ہزار 320 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال 3 ہزار 891 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 22 گانچھے ون سے ن لیگ کے ابراہیم ثنائی 12 ہزار 48 ووٹ لیکر فاتح رہے، پیپلزپارٹی کے عاشق حسین نے 9 ہزار 258 ووٹ حاصل کئے۔

جی بی اے 24 گانچھے 3 سے آزاد امیدوار اسد شفیق 8 ہزار 92 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5 ہزار 72 ووٹ لیکر دوسرا نمبر پر رہے۔

جی بی اے 10 سکردو 4 سے پیپلزپارٹی کے راجہ ناصر 6 ہزار 639 ووٹ لیکر فاتح رہے، ن لیگ کے وزیر محمد حسن نے 4 ہزار 878 ووٹ لئے۔

جی بی اے 8 سکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 10ہزار 474 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے سید علی شاہ دس ہزار 188 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 12 شگر سے پیپلز پارٹی کے عمران ندیم نے 12 ہزار179 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی، اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار 7 ہزار700 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 1 گلگت 1 سے پیپلزپارٹی کے امجد حسین آگے، ن لیگ کے محمد شفیق پیچھے ہیں، جی بی اے 2 گلگت 2 سے ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان آگے، پیپلزپارٹی کے جمیل احمد پیچھے ہیں۔

جی بی اے 3 گلگت 3 سے پیپلزپارٹی کے آفتاب حیدر کا پہلا نمبر آگیا، ن لیگ کے ڈاکٹر محمد اقبال کا دوسرا نمبر رہا۔

جی بی اے 13 استور ون سے ن لیگ کے رانا فرمان آگے، آزاد امیدوار شاہدہ خورشید پیچھے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں