دھمکیوں، خوف دلانے یا طاقت سے کوئی پائیدار معاہدہ ممکن نہیں ہو سکتا: ایران
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دھمکیوں، خوف دلانے یا طاقت کے استعمال کے ذریعے کوئی پائیدار معاہدہ ممکن نہیں ہو سکتا۔
امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا امریکا کے صدر کو ایران کے خلاف دھمکیوں سے گریز کرنا چاہئے، انہوں نے کہا ایران نے کبھی دباؤ اور دھمکیوں کے تحت مذاکرات نہیں کئے اور نہ ہی کبھی دباؤ یا جبر کے سامنے جھکے گا۔
امریکا کو سمجھ جانا چاہئے تھا کہ دھمکیاں اور عسکری دباؤ الٹا اثر ڈالتے ہیں، اگر واشنگٹن واقعی کسی سفارتی حل میں دلچسپی رکھتا ہے تو اسے دھمکیوں کی زبان چھوڑ کر ایران کے ساتھ باہمی احترام، خودمختاری کی برابری اور بین الاقوامی قانون کی مکمل پاسداری کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہئے۔