قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

جدہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف جنیوا سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔

جدہ کے کنگ عبدالعزيز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل اور ن لیگ کے عہدیداروں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

نواز شریف نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے اور مسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں