ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی پاکستان ٹیم دبئی پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی جبکہ کل پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔
روانگی سے قبل ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کے لئے پاکستان ویمن ٹیم نے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ویمن ٹیم نے کیمپ میں بوائز ٹیم کے ساتھ متعدد میچز کھیلے۔
پاکستان ٹیم یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 5 ستمبر کو شیڈولڈ ہے جبکہ پاکستان ٹیم آخری گروپ میچ ہانگ کانگ کے ساتھ 7 ستمبر کو کھیلے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments