بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرنا شروع کردیا: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرنا شروع کردیا، عبور کرنے والے کئی بحری جہازوں پر تیل لدا ہوا ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے بحری جہاز جنوب کے محفوظ علاقے کی جانب رواں دواں ہیں، جہازوں کے سفر کے لیے دیگر راستے بھی موجود ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم کی مخالفت کے باوجود طے پایا، اگرایران حتمی جوہری معاہدے تک نہ پہنچا تو وہ دوبارہ حملہ کریں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار کے بعد خبر دی ہے کہ پاناما کے پرچم بردار مال بردار جہاز ’ایم ڈی ایل کامران‘ نے آبنائے ہُرمُز کو عبور کیا ہے۔
11 جون کو امام خمینی بندرگاہ سے سفر شروع کرنے والے جہاز نے ٹریکرز بند کر کے آبنائے ہرمز عبور کی، اور پھر اپنے ٹریکرز کھول دیے، یہ جہاز اس وقت عمان کی شناس بندرگاہ کی جانب رواں دواں ہے۔