جیکب آباد میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

جیکب آباد:(دنیا نیوز)اندرون سندھ کے علاقے جیکب آباد میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مولاداد کی حدود بھلے ڈنو آباد میں پیش آیا، ملزم عابد نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مریم بی بی کو قتل کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید برآں تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہیں جس کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں