صدرِ مملکت نے 4 اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 4 اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر کے مطابق ان ترمیمی بلوں کا مقصد متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کو مزید بہتر اور وقت کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے، ان قوانین میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے، گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری

اس کے علاوہ منظور کیے گئے دیگر قوانین میں مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 بھی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں