پنجاب بجٹ : کلینک آن وہیلز منصوبے کے لیے 3ارب85 کروڑ روپے مختص

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ شعبہ صحت کےلیے مجموعی بجٹ کا10فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کلینک آن وہیلز منصوبے کے لیے 3 ارب85 کروڑ روپے مختص کیے گئے جب کہ پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس چلائی جارہی ہے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا  تھا کہ حکومت شہریوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں