بلوچستان روشن مستقبل کی جانب پرواز کرچکا، دشمن قوتیں اس سے پریشان ہیں: سرفراز بگٹی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ایک روشن مستقبل کی جانب پرواز کرچکا ہے اور دشمن قوتیں اس سے پریشان ہیں۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض بیرونی عناصر بھی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اگر ان کی سرپرستی ختم ہوجائے تو یہ تنظیمیں بہت جلد ماضی کا حصہ بن جائیں گی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ سمجھ کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔