ایران سے مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھلا رکھنے پر اچھی پیش رفت ہوئی: امریکی سفارتکار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایک اہم امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھلا رکھنے پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
امریکی سفارتکار نے کہا کہ بات چیت مثبت رہی اور فریقین نے جنگ بندی کو مؤثر بنانے پر زور دیا، مذاکرات میں لبنان میں کشیدگی کم رکھنے کے طریقہ کار پر بھی بات ہوئی۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق سفارتکار نے کہا امریکا نے واضح کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا دیکھنا چاہتا، سیاسی قیادت اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان آئندہ رابطوں کے فریم ورک پر بھی اتفاق ہوا۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی سفارتکار نے بتایا ہے کہ چاروں فریق آج ہونے والی پیش رفت پر مطمئن دکھائی دیے۔