امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب
گلگت:(دنیا نیوز) امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، اُن کے والد مرحوم آصف خان پیپلز پارٹی کے بااثر رہنما رہے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ نے ابتدائی تعلیم کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور1996 میں طلبہ سیاست سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا، وہ گلگت بلتستان بار کونسل کے رکن اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کے سینئر وکیل بھی رہے۔
وہ 2010 سے 2015 تک گلگت بلتستان کونسل کے رکن رہے، انہوں نے 2016 میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی صدارت سنبھالی اور2020 کے انتخابات میں دو حلقوں سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمان اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے جب کہ نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔