امریکا سے آئندہ مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے: کاظم غریب آبادی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ اظم غریب آبادی کنے کہا کہ امریکا سے آئندہ مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے، کمیٹی میں ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہوں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کہتے ہیں کمیٹی میں امریکی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، پاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ضروری سمجھوتے ہوگئے، تکنیکی سطح پر مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا، چار مشترکہ ورکنگ گروپس بھی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا، آبنائے ہرمز میں محفوظ تجارتی آمدورفت کیلئے مشترکہ رابطہ مرکز قائم کیا جائے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے خصوصی سیل بنانے پر اتفاق کیا گیا، تکنیکی ٹیموں کے سربراہان چاروں گروپس کی نگرانی کریں گے اور رپورٹ اعلیٰ کمیٹی کو پیش کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی مذاکرات کے دوران فریقین نے پابندیوں میں نرمی، جوہری معاملات، اقتصادی تعمیر نو اور مانیٹرنگ سے متعلق ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں