سوات پولیس کی کارروائی، لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 ملزم گرفتار
سوات: (دنیا نیوز) سوات کے علاقہ تھانہ رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پشاور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو ڈی پی او سوات کے نوٹس پر خصوصی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش لڑکی کو ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو زہریلی دوا پلائی، حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متاثرہ لڑکی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے، تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔