امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی اہداف پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں ایرانی فوج سے تعلق رکھنے والے 10 انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ٹینکر جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں ایران میں متعدد فوجی اہداف پر فضائی کارروائی کی گئی ہے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) June 28, 2026
سینٹ کام کے مطابق ایرانی فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا ہے، کارروائیاں صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔