غزہ سٹی میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں غزہ سٹی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق شیخ رضوان محلے میں دارالارقم سکول کے قریب شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

غزہ میں حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد 73 ہزار 69 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 514 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں