بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں تھانہ سٹی کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، جبکہ زخمی خاتون کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں