اسرائیلی فورسز نے مسجدِ اقصیٰ کے خطیب شیخ محمد حسین کو حراست میں لے لیا
مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جہاں مسجدِ اقصیٰ کے خطیب شیخ محمد حسین کو حراست میں لے لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد حسین کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے فوراً بعد بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا، تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات اور انہیں کس مقام پر منتقل کیا گیا، اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
فلسطینی خبر ایجنسی وفا نے بھی شیخ محمد حسین کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ اس واقعے پر فلسطینی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔