امریکی سینیٹر لنزے گراہم علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں مختصر اور اچانک علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی، تاہم بیماری کی نوعیت یا وجۂ وفات کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے سینئر سینیٹر لنزے گراہم کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔
ریپبلکن رہنما لنزے گراہم حال ہی میں یوکرین کا دورہ کر کے واپس لوٹے تھے، انہوں نے صدرزیلنسکی سے یوکرینی صورت حال پر مشاورت کی تھی، سینیٹر لنزے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لنزے گراہم اسرائیل کے حامی تھے، انہوں نے غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کا دفاع کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لنزے گراہم کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی،وہ ایک سچے امریکی محب وطن تھے۔