ایم کیو ایم کی سیاست میں سے شروع اور میں پر ہی ختم ہوتی ہے: مرتضیٰ وہاب
کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پھر ناقدین پر برس پڑے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست میں سے شروع ہوتی ہے اور میں پر ہی ختم ہوتی ہے، جو لوگ خود متحد نہیں وہ شہر کو کیسے اکٹھا کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ احتجاج کون کر رہا ہے اور کام کون کر رہا ہے، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی والے بتائیں انہوں نے کیا کام کیے ہیں؟
میئر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، کم آبادی ہوگی تو اگلے آنے والے میئر کو مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی۔