ایرانی صدر کا جنوبی ایران کے عوام کو خراجِ تحسین، مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایران ہمیشہ آزادی، استقامت اور مزاحمت کی علامت رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایران کے عوام دشمن کی جارحیت کا ثابت قدمی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور مشکل حالات میں قوم کے حوصلے، عزم اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہوں۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ اپنے وفادار، باہمت اور ثابت قدم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ رہیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ "پورا ایران میرا گھر ہے"، جو ملکی اتحاد، یکجہتی اور قومی عزم کی علامت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments