اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور و ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے دنیا بھر میں آفات اور تنازعات کے دوران انسانی امداد کی فراہمی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) کے کردار کو سراہا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 15, 2026
اسحاق ڈار نے پاکستان میں موسمیاتی آفات کے دوران اوچا کی خدمات کی بھی تعریف کی اور اوچا کے جاری کاموں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق ٹام فلیچر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے گراں قدر کردار کی بھی تعریف کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments