امریکا نے اہواز میں کینسر ہسپتال کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا، حسین کرمان پور

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت صحت و طبی تعلیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ حسین کرمان پور نے کہا ہے کہ جنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں واقع کینسر اسپتال کے اطراف کے علاقوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حسین کرمان پور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ حملے کے بعد ہونے والے شدید دھماکوں اور زوردار جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں کچھ کینسر کے مریض اور ان کے اہل خانہ اسپتال سے باہر نکل گئے، حملے سے ہسپتال کے قریبی علاقے متاثر ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...