مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی کے غیر مؤثر قانونی نظام کے باعث بھارت میں خواتین کیخلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا۔

بھارت میں خواتین کیخلاف بڑھتے جرائم پرعالمی میڈیا نے سخت تشویش کا اظہار کر دیا، عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق2010 کے بعد بھارت میں خواتین کیخلاف جرائم میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد خواتین کیخلاف جرائم کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، تاہم بھارت میں 2024 کے دوران خواتین سے زیادتی کے 29,536 مقدمات درج ہوئے، بھارتی معاشرے میں پولیس اورعدلیہ کی بے حسی اور ذات پات کے نظام نے بھارتی خواتین کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

بھارتی سماجی کارکن رنجنا کماری کا کہنا تھا کہ بھارت جرم کے بعد انصاف میں تاخیر اور سزا سے بچ نکلنے کے باعث مجرموں میں قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔

بھارتی وکیل کرونا نونڈی کے مطابق بھارتی حکومت نے مسئلے کی جڑ یعنی خواتین کیخلاف نفرت ختم کرنے کیلئے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...