پنجاب اسمبلی میں جوڈیشل کمیٹی کا قیام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست ثناء افضل ملک نے اپنے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی چیمبر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی عدلیہ کے اختیارات استعمال کر رہی ہے، ممبران اسمبلی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ بنوانے کی ہدایات دینا غیر قانونی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو کالعدم قرار دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments