پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے پلان تیار کر لیا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا 5 شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا، کھلاڑیوں کی فٹنس، تیکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی اور رویے کا جائزہ لیا جائے گا۔
غیر ملکی کوچز کھلاڑیوں کو 1 سے 5 تک نمبر دیں گے اور سلیکشن کیلئے 5 میں سے کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر لینا لازمی ہوں گے۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ جی پی ایس ٹریکنگ اور ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے لیا جائے گا، مجوزہ سلیکشن کا معیار حتمی منظوری کے لئے سلیکشن کمیٹی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیش کیا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شفاف، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی انتخابی نظام اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments