قافلے پر حملے کے بعد سردار تنویر الیاس کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

مظفرآباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس خان نے اپنے قافلے پر ہونے والے حملے کے حوالے سے قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 میں اپنے آبائی گھر جارہے تھے، جب ان کا قافلہ آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہوا تو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یونین کونسل ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ حملے میں ان کے ساتھی ایس ایس جی کمانڈو سردار محمد آصف نے انہیں بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، جبکہ قافلے میں شامل دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...