روزانہ پٹرولیم قیمتوں کا تعین عوام پر بوجھ ڈالنے کا فیصلہ ہے: حافظ نعیم الرحمان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کی جیب پر روزانہ ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اتحادی حکومت قیمتوں میں اضافے کے بجائے پٹرول پر عائد 120 روپے کے ٹیکسز ختم کیوں نہیں کرتی۔
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) July 17, 2026
انہوں نے کہا کہ لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، حکومت لیوی کے نام پر بھتہ خوری ختم کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ناکام حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments