پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی

کراچی: (دنیا نیوز) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ قیمتوں کے تعین سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان نئی پالیسی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ نظام متاثر ہوگا۔

وائس چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کر کے قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...