ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی امریکا نے حملہ کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے جنوبی شہر اہواز پر امریکا نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جبکہ وسطی ایران کے شہر یزد میں بھی 5 دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس سے گفتگو کرنے والے ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی فورسز نے ایران کے خارگ جزیرے کے قریب کھڑے ایک ایرانی آئل ٹینکر پر 2 روز میں دوسری بار حملہ کیا ہے۔
بوشہر کے ڈپٹی گورنر نے ایرانی خبر ایجنسی کو بتایا کہ خالی آئل ٹینکر ’بیلما این آئی 22‘، جسے دو روز قبل نشانہ بنایا گیا تھا، آج دوبارہ امریکی میزائلوں کا نشانہ بنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments