قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی صریح پامالی قرار دیا ہے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اس لئے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازع کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔
بیان میں زور دیا گیا کہ خطے کو ان بلاجواز حملوں کے نتائج سے محفوظ رکھا جائے، کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments