ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف اپنی تازہ بحری ناکہ بندی کے پہلے تین روز کے دوران امریکی بحریہ نے چار تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے منگل کو رات 8 بجے ایران کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی تھی، سینٹ کام نے بتایا کہ ایک جہاز کو ناکارہ بنایا جبکہ ایک اور جہاز پر کارروائی کرتے ہوئے اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں بحری ناکہ بندی کے نفاذ کے تحت کی گئیں تاہم متاثرہ جہازوں کی شناخت یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...