آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے: بلاول بھٹو کا دعویٰ
کوٹلی: (دنیا نیوز) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے۔
کوٹلی میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھی کوٹلی آتا ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے گھر آیا ہوں، کوٹلی کے عوام اور پیپلز پارٹی کا رشتہ محض سیاسی نہیں بلکہ خاندانی نوعیت کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے انتخابی نمائندے ہمارے خانیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے، جبکہ گزشتہ انتخابات میں بھی عوام نے پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں کامیابی دلائی تھی، اب ہماری کوشش ہے کہ آئندہ انتخابات میں اس سے بھی بہتر نتائج حاصل کیے جائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور کشمیری عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط ہے، جو قربانی، وفاداری اور عوامی خدمت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کی بھرپور وکالت کی ہے اور دنیا بھر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کی ہے۔
ان کا جیالوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بھرپور اتحاد اور جذبے کے ساتھ ملک ظفر کی کامیابی کے لیے میدان میں نکلیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مطلوب انقلابی کے بیٹے کو اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھیں، کیونکہ یہ خاندان ہمیشہ عوام اور پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جا رہا تھا تو انہوں نے واضح ہدایت دی تھی کہ ٹکٹ انہی کارکنوں اور رہنماؤں کو دیے جائیں جنہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی سے وفاداری نبھائی اور عوام کی خدمت کو اپنی ترجیح بنایا۔دان کے نمائندے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی خوشی اور غمی میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو کی جلاوطنی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مشکل دور میں کبھی لندن اور کبھی دیگر مقامات پر رہنا پڑا، مگر پارٹی کارکنوں نے ساتھ نہیں چھوڑا۔
بلاول بھٹو زرداری نے چودھری یاسین کی وفاداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی اور خاندان کے ساتھ کھڑے رہے، بُرے دنوں میں بہت کم لوگ ساتھ دیتے ہیں اور چودھری یاسین نے وفاداری کی مثال قائم کی۔
اُن کا کہنا تھا نے کہا کہ کوٹلی کے عوام نے وفاداری اور بہادری کی مثال قائم کی ہے، انتخابات میں ہر سیاسی جماعت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم آزاد کشمیر کی تاریخ کا یہ سب سے اہم انتخاب ہے، جس میں عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے اور اس مقصد کے لیے وہ کوٹلی کی تمام نشستوں پر کامیابی چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کارکنوں سے کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی دلوانا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ پچھلے انتخابات سے بھی بہتر نتائج کی توقع رکھتے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی گزشتہ چھ ماہ سے آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ ہے اور پچھلے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments