وزیراعظم شہباز شریف کی سپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سپین کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپینش ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل، اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو کامیاب ورلڈ کپ میزبانی پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کی مثالی شراکت داری قابلِ ستائش ہے، فیفا صدر جیانی انفانٹینو اور پوری فیفا ٹیم کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 20, 2026
شہباز شریف نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانیت کو جوڑتا ہے، دوستی، اتحاد اور باہمی احترام کا یہی جذبہ مستقبل میں بھی دنیا کی رہنمائی کرتا رہے، وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو ورلڈ کی شاندار میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل دوستی ،اتحاد اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments