لبنان اور اسرائیل کے درمیان مفاہمتوں پر عمل درآمد شروع، سکیورٹی زونز قائم
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی مفاہمتوں پر عمل درآمد کا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقوں فروّن، سریفا اور زوتر الغربیہ میں تجرباتی سکیورٹی زونز فعال کر دیے گئے ہیں، ان زونز کا مقصد مقامی سطح پر سکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم بنانا، کشیدگی میں کمی لانا اور دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجرباتی سکیورٹی زونز لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ مفاہمتوں کے تحت قائم کیے جا رہے ہیں اور ان کے نتائج کی روشنی میں مستقبل میں اس ماڈل کو دیگر علاقوں تک بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔
محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ جنگ بندی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے لبنان اور اسرائیل دونوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ جنوبی لبنان میں استحکام خطے میں دیرپا امن کے لیے نہایت اہم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments