صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کو امریکا میں کسی بھی صورت گرفتار کرنے سے انکار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکا میں کسی بھی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا اسرائیلی وزیراعظم کو امریکا میں قیام کے دوران گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے کہا تھا کہ اگر نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آتے ہیں تو ان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے وہ شہر کے متعلقہ حکام سے مشاورت کر رہے ہیں۔

نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں زیر بحث ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...