فرانس کی سفارتی اہلکاروں کو حراست میں لینے پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
پیرس: (دنیا نیوز) ایران میں فرانسیسی سفارت خانے کے عملے کی حراست پر فرانس کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔
فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے خبردار کیا ہے کہ تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا ایران میں فرانسیسی سفارت خانے کے دو اہلکار ایرانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے انتہائی سنگین ہراسانی کا نشانہ بنے جو سفارتی استثنیٰ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ہم منصب کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہمارے سفارتی اہلکاروں کی حرمت اور سلامتی کی اس انتہائی سنگین اور ناقابل قبول خلاف ورزی کو بغیر نتائج کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments