پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھائی جائیں تو دنیا اچھے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد کی تعیناتی اسلام آباد بار سے کی جائے گی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزارت سنبھالتے ہی انہوں نے عہد کیا تھا کہ اسلام آباد کو اولین ترجیح دی جائے گی اور وفاقی دارالحکومت کے حوالے سے "چراغ تلے اندھیرا" نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2022 میں حکومت سنبھالنے کے بعد نگراں حکومت کا دور بھی آیا، تاہم ترقیاتی منصوبے نہیں رکے، اسلام آباد میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، اتنے کہیں اور نہیں ہوئے، وفاقی دارالحکومت کو ایک مثالی ماڈل سٹی کے طور پر سامنے آنا چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کا منصوبہ مکمل کیا گیا، اگرچہ اس میں چند مسائل تھے جنہیں حل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے ساتھ وکلاء کے چیمبرز کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ وزارتِ قانون نے بھی اپنی جگہ وکلاء کے چیمبرز کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے بھی اسلام آباد کی جوڈیشری میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کی بہتری کے لیے بھی ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے، جبکہ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد کی تعیناتی اسلام آباد بار سے کی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...