پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہمبنٹوٹا: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسمیہ رباب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے شاندار 78 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سدرہ امین نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے جبکہ سری لنکا کو مقابلہ برابر کرنے کا موقع ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...