ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ نیٹ ورک کے 3 ملزم گرفتار
بھلوال: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سرگودھا نے بھلوال نادرا آفس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے والے نیٹ ورک کے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سابق ڈی ای او اور سابق اہلکار شامل ہیں، جنہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تین افغان شہریوں کو جعلی کوائف کی بنیاد پر پاکستانی خاندانوں کے فیملی ٹری میں شامل کیا، جس کے بعد انہیں پاکستانی شناختی دستاویزات جاری کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments