سرگودھا: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

سرگودھا: (دنیا نیوز) تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ اوتیاں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو دیکھ کر مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، زخمیوں میں شہریار ولد خداداد اور مسرت بی بی زوجہ محمد اکرم شامل ہیں۔

دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...