معروف امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں

میری لینڈ: (ویب ڈیسک) فلم Godzilla vs. Kong میں جیا کا کردار ادا کرنے والی معروف امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے ایجامزوِل میں پیش آیا، اداکارہ ایک کار میں سوار تھیں، ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سڑک سے بے قابو ہو کر ایک کلورٹ (آبی گزرگاہ) سے ٹکرا گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شدید زخمی ہونے پر کیلی ہوٹل کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں، پولیس نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور تیز رفتاری حادثے کی ممکنہ وجہ ہے۔

کیلی ہوٹل پیدائشی طور پر سماعت سے محروم تھیں اور انہوں نے جیا کے کردار کے ذریعے دنیا بھر میں بے پناہ شہرت حاصل کی، ان کی جاندار اداکاری کو شائقین نے بھرپور سراہا، جبکہ انہوں نے فلمی صنعت میں سماعت سے محروم افراد کی مؤثر نمائندگی بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...