حوثیوں نے ٹیلی کمیونیکیشن پر سعودی حملوں کو سنگین غلطی قرار دیدیا
صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کے حوثیوں کی وزارتِ خارجہ نے الحدیدہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات پر حملے کو سعودی عرب کی سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا جواب جیسے کو تیسا دیا جائے گا۔
حوثی وزارتِ خارجہ کے مطابق یمن کا محاصرہ ختم کرنے کے جائز مطالبے کو تسلیم کرنے کے بجائے سعودی حکومت نے ایک بڑی غلطی کی ہے، جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ سعودی حملے میں کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی۔
ادھر حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق وزارتِ دفاع کے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فضائی دفاع نے کئی سعودی جنگی طیاروں کو یمنی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments