چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل بھیجنے کی خبر مسترد کر دی
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی خبر ایجنسی سے منسوب اس رپورٹ کو غلط اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی اطلاعات کی تردید کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کام کرتا ہے اور کشیدگی میں اضافے کے بجائے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments