شہید ڈی ایس پی دیار خان کی نماز جنازہ ادا، آبائی علاقے میں سپرد خاک
چارسدہ: (دنیا نیوز) ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی دیار خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
شہید ڈی ایس پی دیار خان کو آبائی علاقے درگئی میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد، پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
شہید ڈی ایس پی دیار خان کو پولیس حکام اور عوام کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments