ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد زمان شہید قرار
کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت بلوچستان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد زمان کو باضابطہ طور پر شہید قرار دے دیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد زمان 23 جولائی کو مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید ہوئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچستان سول سرونٹس اینڈ ایمپلائز بینیفٹس اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن پالیسی 2020 کے تحت دونوں شہداء کے حوالے سے علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق شہادت کا نوٹیفکیشن پالیسی 2020 کی دفعہ 17 کے تحت جاری کیا گیا، شہداء کے اہل خانہ کو حکومتی پالیسی کے تحت تمام مالی اور سروس فوائد فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ عبدالحکیم کاکڑ دہشت گردوں کی فائرنگ میں مین آر سی ڈی روڈ ریلوے پھاٹک ولی خان کراس مستونگ میں شہید ہوئے جبکہ حملے کے وقت ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل محمد زمان نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
حکومت بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سرکاری اہلکاروں اور افسران کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن سرپرستی اور معاونت یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments